QR CodeQR Code

پاکستان نے ایران میں دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جنداللہ کو کالعدم قرار دے دیا

14 Feb 2018 09:32

جنداللہ ایران میں حکومت مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ جنداللہ کے دہشتگرد ایران میں وارداتوں کے بعد مبینہ طور پر پاکستانی علاقوں میں چھپ جاتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کیجانب سے باقاعدہ پابندی کے بعد جنداللہ کو سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات پیدا ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران میں دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جنداللہ کو کالعدم قرار دے دیا۔ وفاقی حکومت نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اسے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھ دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنداللہ کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم قرار دے کر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھا گیا ہے۔ جنداللہ ایران میں حکومت مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ جنداللہ کے دہشتگرد ایران میں وارداتوں کے بعد مبینہ طور پر پاکستانی علاقوں میں چھپ جاتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے باقاعدہ پابندی کے بعد جنداللہ کو سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات پیدا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 704711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704711/پاکستان-نے-ایران-میں-دہشتگرانہ-کارروائیوں-ملوث-دہشتگرد-تنظیم-جنداللہ-کو-کالعدم-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org