0
Wednesday 14 Feb 2018 09:21

کوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 704714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش