0
Wednesday 14 Feb 2018 16:01

بلوچستان، ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کرانیکا فیصلہ

بلوچستان، ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کرانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کی شاہراہوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کا کوچز اور بسوں کے مسافروں کے لئے انشورنس اسکیم متعارف کرانے اور مسافر کوچز کی رفتار چیک کرنے کیلئے کوچز اور بسوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بات سیکرٹری ٹرانسپورٹ عصمت اللہ کاکڑ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے رکارڈ کے مطابق رواں سال جنوری میں صوبے میں ہونے والے حادثات میں چالیس افراد ہلاک جبکہ 94 افراد زخمی ہوئے۔ عصمت اللہ کاکڑ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کیلئے کوچز اور بسوں کے مسافر کی انشورنس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں سے کرائے کے ساتھ پچاس روپے انشورنس کی مد میں لئے جائیں گے۔ حادثے کی صورت میں جاں بحق ہونے والے کے ورثا کو چار لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ یہ رقم ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک اور انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کوچز کی رفتار چیک کرنے کیلئے گاڑیوں میں حکومت کی جانب سے ٹریکنگ سسٹم لگایا جائے گا، جس کی سمری وزیراعلٰی بلوچستان کو بھجوائی جا رہی ہے۔ مقرر کردہ رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے پر کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 704806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش