0
Thursday 15 Feb 2018 11:48

کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ فعال ہوتا تو دہشتگردی کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوتی، معظم جاہ انصاری

کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ فعال ہوتا تو دہشتگردی کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوتی، معظم جاہ انصاری
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ اور ایف سی کے دیگر حکام کے ہمراہ سکیورٹی فورسز پر حملے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے سے متعلق آئی جی پولیس کو بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ فرنٹیئر کور کے اہلکار پیٹرولنگ پر تھے، جب انہیں ٹارگٹ کیا گیا۔ واقعہ میں 4 ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ ٹرینوں کی آمدو رفت سے قبل ایف سی کے اہلکار 2 موٹر سائیکلوں پرعلاقے کی پیٹرولنگ پر معمور تھے، جب دہشتگردوں نے ان پر حملہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3 سے 4 مسلح افراد نے ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ حملے میں مختلف چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ آج سیف سٹی پروجیکٹ فعال ہوتا تو تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آتی۔ کوشش ہوگی کہ جلد سیف سٹی پروجیکٹ کو فعال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 704981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش