0
Thursday 15 Feb 2018 13:31

لودھراں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناکامی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا شاخسانہ ہے، یوسف رضا گیلانی

لودھراں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناکامی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا شاخسانہ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں ناکامی عمران خان کا پارلیمنٹ کو لعنت دینے کا ردعمل ہے، بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان پریس کلب میں ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا شاخسانہ ہے، عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے عمران خان کو جواب دے دیا ہے، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں، انہوں نے پارٹی میں بہت اہم اصلاحات کی ہیں، جس کی بنا پر پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ایک مضبوط قوت کے طور پر عوام کے سامنے آئے گی، انہوں نے کہا کہ لودھراں سے ہماری پرانی وابستگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 704989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب