QR CodeQR Code

لودھراں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناکامی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا شاخسانہ ہے، یوسف رضا گیلانی

15 Feb 2018 13:31

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں، انہوں نے پارٹی میں بہت اہم اصلاحات کی ہیں، جس کی بنا پر پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ایک مضبوط قوت کے طور پر عوام کے سامنے آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں ناکامی عمران خان کا پارلیمنٹ کو لعنت دینے کا ردعمل ہے، بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان پریس کلب میں ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا شاخسانہ ہے، عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے عمران خان کو جواب دے دیا ہے، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں، انہوں نے پارٹی میں بہت اہم اصلاحات کی ہیں، جس کی بنا پر پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ایک مضبوط قوت کے طور پر عوام کے سامنے آئے گی، انہوں نے کہا کہ لودھراں سے ہماری پرانی وابستگی ہے۔


خبر کا کوڈ: 704989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704989/لودھراں-ضمنی-انتخابات-میں-پی-ٹی-آئی-کی-ناکامی-پارلیمنٹ-پر-لعنت-بھیجنے-کا-شاخسانہ-ہے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org