0
Thursday 15 Feb 2018 15:08

اورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، قبائلی رہنما جاں بحق

اورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، قبائلی رہنما جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ فاٹا کی لوئر اورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تورسمت میں اس وقت ہوا جب قبائلی رہنما اورکزئی ایجنسی سے ہنگو آرہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ملک شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 705010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش