QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان کے کمیونل اساتذہ کا عدم مستقلی کیخلاف مظاہرہ

15 Feb 2018 19:47

مظاہرین نے گورنر خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور ڈائریکٹر فاٹا ایجوکیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں تاکہ اساتذہ کے اندر پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہو۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کمیونل اساتذہ شمالی وزیرستان نے عدم مستقلی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ ایک مرتبہ پھرشروع کردیا، گزشتہ روز بھی اساتذہ نے فاٹا سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی قیادت عبدالغفورخان وزیر، راحب اللہ وزیر اور دیگر نے کی جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے کمیونل اساتذہ 2003ء سے بطور پی ایس ٹی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں لیکن محکمہ تعلیم میں خالی پی ایس ٹی پوسٹیں ہونے کے باوجود ریگولرائزیشن پالیسی کے مطابق تاحال ان کی مستقلی نہیں کی جارہی ہے۔ شمالی وزیرستان کے کمیونل اساتذہ 19 ماہ کی واجب الادا تنخواہیں نئے اپ گریڈ پے سکیل کے مطابق ادا کی جائیں اور تاخیر کے ذمہ دار ایجنسی ایجوکیشن آفس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے گورنر خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور ڈائریکٹر فاٹا ایجوکیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں تاکہ اساتذہ کے اندر پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہو۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 705043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/705043/شمالی-وزیرستان-کے-کمیونل-اساتذہ-کا-عدم-مستقلی-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org