QR CodeQR Code

عماد مغنیہ کا نام دشمن کیلئے رعب و دبدبہ اور دوستوں کیلئے شوق و نشاط کا موجب تھا، قاسم سلیمانی

16 Feb 2018 10:41

شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر شہید سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے القدس بریگیڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا نام رضوان رکھ لیا اور آخرکار وہ رضوان الہی سے ملحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر شہید سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عماد مغنیہ کا نام، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اور وحشت کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید عماد مغنیہ نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا نام رضوان رکھ لیا اور آخرکار وہ رضوان الٰہی سے ملحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ شہید عماد مغنیہ کا شمار حزب اللہ کے بہادر اور جاں بہ کف سپوتوں میں ہوتا تھا اور ان کی بہادری، شجاعت، دلیری اور چند خطرناک آپریشنز میں کامیابی کے بعد انہیں حزب اللہ کی بلند پایہ شخصیات کی حفاظت کرنے والے گارڈز کا کمانڈر بنا دیا گیا۔ شہید عماد مغنیہ کو گیارہ فروری 2009ء کو شام کے علاقے کفر سوسہ میں نشانہ بنایا گیا۔ موساد کا ایک اعلٰی افسر یوسی کوھن جسے دہشتگردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے، شہید عماد مغنیہ کو قتل کرنے والی ٹیم کا انچارج تھا۔


خبر کا کوڈ: 705122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/705122/عماد-مغنیہ-کا-نام-دشمن-کیلئے-رعب-دبدبہ-اور-دوستوں-شوق-نشاط-موجب-تھا-قاسم-سلیمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org