QR CodeQR Code

لوئر دیر، مالٹوں کے باغ سے 7 سالہ بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد

16 Feb 2018 13:27

23 دسمبر 2017ء کو تھانہ حیا سیری کے علاقہ کڈ سے 7 سالہ بچہ زید ولد رحیم اللہ گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جسکی مسخ شدہ لاش آج گھر کے قریب واقعے مالٹوں کے ایک باغ سے برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لوئر دیر کے علاقہ کڈ سے 2 ماہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جسے مبینہ طور پر تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 23 دسمبر 2017ء کو تھانہ حیا سیری کے علاقہ کڈ سے 7 سالہ بچہ زید ولد رحیم اللہ گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جس کی مسخ شدہ لاش آج گھر کے قریب واقعے مالٹوں کے ایک باغ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش و تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول بچے کا والد ایک محنت کش اور غریب شخص ہے اور اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ کہیں اصل مجرموں کو روایتی طور پر پس دیوار کرنے کی کوئی چال نہ چلی جائے۔


خبر کا کوڈ: 705138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/705138/لوئر-دیر-مالٹوں-کے-باغ-سے-7-سالہ-بچے-کی-مسخ-شدہ-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org