0
Friday 16 Feb 2018 13:54

باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، امن کمیٹی کا رضاکار جاں بحق

باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، امن کمیٹی کا رضاکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی کے علاقے تحصیل ماموند میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کا رکن جاں بحق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے گٹ اگرہ میں سڑک کنارے کیا گیا، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن عبد الرحمٰن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز فاٹا کی لوئر اورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تورسمت میں اس وقت ہوا جب قبائلی رہنما اورکزئی ایجنسی سے ہنگو آرہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ملک شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 705148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش