QR CodeQR Code

لودھراں کے الیکشن سے واضح ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کا بسترا گول ہوا ہے، زاہد گوہر

16 Feb 2018 14:35

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون جی بی کے رہنماء نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کے ذریعے اکثریت حاصل کر کے اقتدار میں آتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی چور دروزاے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ضلع غذر کے ترجمان زاہد گوہر نے اپنی ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن سے واضح ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا بسترا گول ہوا ہے۔ آنے والے الیکشن 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں رہا ہے۔ وہ عوام کو بے وقوف بناتا پھرتا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت پر ایمان رکھتے ہیں اور ہم عوام میں سے ہیں۔ ہم ووٹ کے ذریعے اکثریت حاصل کر کے اقتدار میں آتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی چور دروزاے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سکولوں کے اساتذہ کے تمام مطالبات کیلئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے بڑی جہد وجہد کے بعد تمام اساتذہ کو مستقل کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انشاءاللہ کچھ عرصہ بعد سیف سکولوں کے اساتذہ کو خوشخبری مل جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 705164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/705164/لودھراں-کے-الیکشن-سے-واضح-ہوا-ہے-کہ-پی-ٹی-آئی-کا-بسترا-گول-زاہد-گوہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org