0
Saturday 17 Feb 2018 00:13

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بحرینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر خصوصی نشست

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بحرینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر خصوصی نشست
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام بحرین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر دفتر ایم ڈبلیو ایم میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں علمائے کرام اور طلاب نے خصوصی شرکت کی، نشست سے معروف اسکالر آقائی علی رضا کمیلی نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل آقائی عقیل حسین خان، حجتہ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین خواجہ سلیم محمدی، حجتہ الاسلام والمسلمین ظہیر عباس مدنی، حجتہ الاسلام والمسلمین عمران نجمی، حجتہ الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ اور دیگر موجود تھے۔ آقائی علی رضا کمیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظلوم بحرینی عوام کو سات سال سے ظلم کی چکی میں پیسا جا رہا ہے، آئے روز جوانوں کو شہید کیا جا رہا، اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ مظلوموں کی آواز کو عالمی سطح پر دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بحرین میں عوام پر ظلم و بربریت اور آیت اللہ شیخ عیسی کی نظربندی کے خلاف اور بحرینی شیعیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بحرینی عوام کے آئینی حقوق کی تحریک، علمائے کرام وعوام کی قربانیاں انشاءاللہ رنگ لائیں گی، واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے مظلوموں پر جاری مظالم کے خلاف تحریک جاری ہے، گزشتہ دنوں 14فروری کو اس تحریک کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر بحرین بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 705301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش