0
Saturday 17 Feb 2018 12:04

نوشہرہ سے ہاتھ پاؤں بندھے 2 نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

نوشہرہ سے ہاتھ پاؤں بندھے 2 نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقہ رسالپور میں گاڑی سے 2 نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور اُن کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ رسالپور ایوب خان کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملی کہ نواحی علاقہ خطاب کلے میں مشکوک گاڑی نمبر ایل ایکس جے 6123 کافی دیر سے کھڑی ہے جس پر انہوں نے دیگر نفری کے ہمراہ علاقے کا گھیراؤ کرکے بی ڈی یو عملے کو طلب کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ بی ڈی یو عملے نے گاڑی کو کلیئر کرنے کے دوران اس سے 2 نوجوان لڑکوں کی لاشیں برآمد کرلی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جنہیں تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 705364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب