0
Saturday 17 Feb 2018 15:02

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز آج لودھراں کا دورہ کریں گے، اہم اعلانات متوقع

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز آج لودھراں کا دورہ کریں گے، اہم اعلانات متوقع
اسلام ٹائمز۔ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے آج لودھراں کا دورہ کریں گے، لودھراں کے حلقے این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے علی ترین کو بھاری اکثریت سے ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی، مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کی کامیابی اور حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف آج لودھراں پہنچیں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف کے ورکرز کنونشن کے لئے لودھراں کے سپورٹس گرائونڈ میں سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، آج کے جلسے میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں، متوقع ہے کہ کوئی بڑے پیکج اور سیاسی شخصیت کی شمولیت کا اعلان ہے۔
خبر کا کوڈ : 705425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش