QR CodeQR Code

نیب کا خیبر پختونخوا میں معدنیات، ہائی وے، ٹورازم اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم

17 Feb 2018 16:26

ریجنل بورڈ کے مطابق ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی کان کنی کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، بورڈ نے ایگزیکٹیو انجینئر، فاٹا کنسٹرکشن ڈویژن ٹیسکو کیخلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دی، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 5 ٹھیکے ایک ہی ٹھیکے دار کو دیئے، باوجود اسکے کہ وہ مطلوبہ اہلیت پر پورا نہیں اترتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مختلف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ معدنیات، پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ سیاحت کے متعدد افسروں و اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ نیب کے ریجنل بورڈ کا اجلاس پشاور میں ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ خان کی زیرِ صدارت منعقدہ ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈی پی جی اے، کیس آفیسر، سینئر قانونی مشیر کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ریجنل بورڈ نے متعلقہ افسروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی منظوری دی۔ ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی کان کنی کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ بورڈ نے ایگزیکٹیو انجینئر، فاٹا کنسٹرکشن ڈویژن ٹیسکو کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دی، ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے 5 ٹھیکے ایک ہی ٹھیکے دار کو دیئے، باوجود اس کے کہ وہ مطلوبہ اہلیت پر پورا نہیں اترتا تھا۔ علاوہ ازیں ان پر کام شروع کرنے سے پہلے ہی ٹھیکے داروں کو ادائیگی کرنے کا بھی الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 705451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/705451/نیب-کا-خیبر-پختونخوا-میں-معدنیات-ہائی-وے-ٹورازم-اہلکاروں-کیخلاف-تحقیقات-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org