QR CodeQR Code

صوابی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

18 Feb 2018 13:55

پولیس کے مطابق جاں پولیس اہلکار کی نعش کی پوسٹ مارٹم کرنیکے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے، جبکہ محکمہ انسداد دہشتگردی نے جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع صوابی کے علاقہ پنچ پیر میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ تھانہ صوابی پولیس کے مطابق کانسٹیبل فضل رازق ولد غلام جیلانی فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد واپس گھر آگیا اور بیٹھک میں اشراق کی نماز پڑھنے کیلئے بیٹھ گیا، تاہم اس دوران نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 705719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/705719/صوابی-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org