0
Sunday 18 Feb 2018 15:04

پی ٹی آئی کی دشمنی میں بلین ٹری منصوبے پر تنقید ہو رہی ہے، عمران خان

پی ٹی آئی کی دشمنی میں بلین ٹری منصوبے پر تنقید ہو رہی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے جس پر تنقید صرف اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ پی ٹی آئی نے شروع کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے، یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ منصوبے پر محض اس لئے حملے کررہے ہیں کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔ عمران خان نے کہا کہ منصوبے پر محض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا، یہ کہاں کی عقلمندی ہے، ٹمبر مافیا نے سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر قبضہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے، جبکہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پر حملوں کے بجائے پنجاب اور سندھ کے جنگلات کی فکر کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 705725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش