0
Sunday 18 Feb 2018 16:49

قمر عباس غدیری ایکبار پھر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر منتخب

قمر عباس غدیری ایکبار پھر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 47 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس میں قمر عباس غدیری ایک بار پھر آئندہ سال کیلئے اے ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 47 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن 15 تا 18 فروری منعقد ہوا، جس میں اضلاع، ڈویژنز اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، گذشتہ شب ہفتہ کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس سرپرست کونسل کے اراکین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں یونٹ صدور، اضلاع، ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ دیا۔ جس میں اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے نئے مرکزی صدر قمر عباس غدیری کے نام کا اعلان آج بروز اتوار 18 فروری کو منعقدہ یوم زہراء (س) کی تقریب میں میں سرپرست کونسل کے نمائندہ علامہ باقر عباس زیدی نے کیا، جبکہ قمر عباس غدیری ایک بار پھر مرکزی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی کابینہ کیلئے محسن علی، مختیار رانجھانی، غلام سرور سومرو، فیاض اوٹھو، حسن علی سجادی، ایاز علی منتظر، ںاصر حسین ملاح کو نامزد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 705763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش