0
Sunday 18 Feb 2018 23:37

عمران خان کی تیسری شادی، بشریٰ بی بی سے مفتی نعیم نے نکاح پڑھایا

عمران خان کی تیسری شادی، بشریٰ بی بی سے مفتی نعیم نے نکاح پڑھایا
اسلام ٹائمز۔ عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے ہیں، مفتی نعیم نے نکاح پڑھایا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے شادی ہوگئی۔ عمران خان کے قریبی دوستوں نے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ نعیم الحق نے تصدیق کر دی۔ نکاح کی تقریب کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب میں دلہن کے قریبی رشتہ داروں اور عمران خان کے دوست زلفی بھی شریک ہوئے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دوست زلفی بخاری اور عون چودھری ان کے نکاح کے گواہ بنے۔ نکاح لاہور میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد وٹو کے گھر پر ہوا۔ رہنماء پی ٹی آئی نعیم الحق نے چند روز قبل نکاح ہونے کی خبر کی تردید کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نکاح آج ہی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں نے نکاح میں شرکت کی یا نہیں، اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں نے نکاح میں شرکت نہیں کی، عمران خان ابھی بنی گالہ نہیں پہنچے اور وہ کچھ دیر بعد اپنی نئی شریکۂ حیات سمیت بنی گالہ پہنچیں گے۔ فواد چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ولیمے کی کسی بڑی تقریب کے انعقاد کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے عمران خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارکباد دی اور ان کی اور بشریٰ بی بی کی شادی کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 705869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش