0
Monday 19 Feb 2018 00:13

گوجرانوالہ، 9 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ، 9 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قصور کے بعد گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں چار روز قبل اغواء ہونے والے بچے کی لاش مل گئی جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ نوشہرہ ورکاں چاند کالونی سے 4 روز قبل اغواء ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش سیم نالہ سے برآمد ہوئی ہے، جب کہ پولیس نے اشتیاق نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا محلے دار اور ٹیکسی ڈارئیور ہے جس نے 4 روز قبل بچے کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کیا اور کھیتوں میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ناصر وڑائچ کے مطابق ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کااعتراف کرلیا ہے اور میڈیکل رپورٹ میں بھی بچے سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ بچے کی لاش ملنے پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور نوشہرہ ورکاں چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 705877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش