0
Monday 19 Feb 2018 11:07

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے، میر عبدالقدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ تمام اضلاع میں جا کر عوام کے مسائل سنیں گے۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر بلوچستان کے بہتری کے لئے کام کریں، کیونکہ یہاں کے عوام کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ کھلی کچہری سے عوام کے مسائل کافی حد تک حل ہو گئے۔ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ ہم کسی پھر تنقید نہیں کریں گے۔ ہمیں خوشی ہے کہ سب لوگ متحد ہو کر صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔ کیونکہ جب تک ہم عوام کے مسائل کو حل نہیں کریں گے، اس وقت تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بلوچستان کے ساحل و وسائل اور حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جس طرح عوام کی توقعات ہم سے وابستہ ہے، ہم ان کے مسائل کم وقت میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے اور یہاں کے قبائلی روایات کو مد نظر رکھ کر مسائل کو حل کریں گے۔ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ بہت جلد تمام اضلاع کا دورہ کریں گے، کیونکہ باقی اضلاع میں مسائل بہت زیادہ ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے خود جا کر حالات دیکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 705923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش