0
Monday 19 Feb 2018 11:19

شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا ریکارڈ سمیت طلب

شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا ریکارڈ سمیت طلب
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکوٹر کی استدعا پر واجد ضیا کو 22 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت میں ویڈیو لنک پر دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اصل ریکارڈ سامنے ہونا ضروری ہے۔ احتساب عدالت نے حکم دیا کہ واجد ضیا 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں۔ عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واجد ضیاء پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی جس کا سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کو بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 705935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش