QR CodeQR Code

مانسہرہ، 6 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

19 Feb 2018 13:00

6 سالہ حسیب کو سول ہسپتال اوگی منتقل کردیا گیا ہے، معائنہ اور میڈیکل رپورٹ کے بعد زیادتی ثابت ہونے پر تھانہ اوگی کی پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مانسہرہ میں 6 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے تھانہ اوگی کے علاقہ سلابٹ تناول میں دادی کے ہمراہ چشمے پر پانی کیلئے جانے والے 6 سالہ حسیب کو 28 سالہ ملزم عثمان ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا، جس کے بعد معصوم حسیب سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے گھر والوں کو سارا ماجرا سنا دیا۔ والد اپنے متاثرہ بچے کو لے کر تھانہ اوگی پہنچا جہاں سے بچے کو سول ہسپتال اوگی منتقل کردیا گیا۔ معائنہ اور میڈیکل رپورٹ کے بعد زیادتی ثابت ہونے پر تھانہ اوگی نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 705977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/705977/مانسہرہ-6-سالہ-بچے-سے-زیادتی-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org