QR CodeQR Code

میرپورخاص، ہراساں کرنے پر نرسوں کا ڈاکٹر پر تشدد

19 Feb 2018 18:59

ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی پر تشدد کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رمیشں ناصرف انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا، بلکہ انہیں غیر اخلاقی پیغامات بھی بھیجتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ سول اسپتال میرپور خاص میں نرسوں نے جنسی ہراسان کرنے پر سینئر ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میرپور خاص کے نرسنگ ٹریننگ سینٹر کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نامعلوم افراد اور ٹرینی نرسسز نے او ٹی انچارج ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نرسوں نے ڈاکٹر پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرکے ڈاکٹر کو لہولوہان کر دیا۔ نرسسز کے حملے سے متعلق ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھ پر سراسر الزام ہے، مجھے معلوم ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے، میں نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی پر تشدد کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رمیشں ناصرف انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا، بلکہ انہیں غیر اخلاقی پیغامات بھی بھیجتا تھا۔ اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی کا کہنا ہے کہ معاملے کی انتہائی باریک بینی سے جانچ کیلئے انکوائری کرا رہے ہیں، جو ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 706125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706125/میرپورخاص-ہراساں-کرنے-پر-نرسوں-کا-ڈاکٹر-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org