0
Sunday 8 May 2011 22:17

پاکستان میں اسامہ کا حامی نیٹ ورک موجود تھا، پاکستانی قیادت ملک میں موجود القاعدہ نیٹ ورک کا سراغ لگائے، اوباما

پاکستان میں اسامہ کا حامی نیٹ ورک موجود تھا، پاکستانی قیادت ملک میں موجود القاعدہ نیٹ ورک کا سراغ لگائے، اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسامہ کا حامی نیٹ ورک موجود تھا۔ امریکا میں ایک انٹرویو کے دوران صدر اوباما نے پہلی مرتبہ اسامہ بن لادن کے معاملے پر عوامی سطح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے لیے حامی نیٹ ورک موجود تھا، انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی امریکا کو نہیں پتہ کہ وہ نیٹ ورک کیا تھا اور اسے کون چلا رہا تھا، اور یہ بھی نہیں جانتے کہ اس نیٹ ورک سے متعلق لوگ حکومت میں تھے یا حکومت سے باہر، اس بارے میں امریکا بھی تحقیقات کر رہا ہے مگر زیادہ اہم بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان بھی اس بارے میں تحقیقات کرے۔
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں مدد فراہم کرنے والا نیٹ ورک موجود تھا اور اس حوالے سے تحقیقات کرنا پاکستان کا کام ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ اس نیٹ ورک میں حکومت پاکستان میں شامل افراد کی شمولیت کا علم نہیں، امریکا اس بارے میں تحقیقات کر رہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کن قوتوں کی پشت پناہی کے باعث محفوظ طریقے سے رہائش پذیر تھا۔ صدر اوباما نے اس موقع پر پاکستانی قیادت پر زور دیا کہ وہ ملک میں موجود القاعدہ نیٹ ورک کے بارے میں سراغ لگائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد عسکریت پسندی کے نیٹ ورک کے بارے میں مکمل حقائق کا پتہ لگانے میں کچھ وقت لگے گا۔

خبر کا کوڈ : 70613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش