0
Monday 19 Feb 2018 21:10
آثار رسول سے عقیدت و محبت کو بدعت قرار دینا جہالت و گمراہی ہے، مظہر سعید کاظمی

مقدس مقامات کی مسماری، جماعت اہلسنت پاکستان کا سعودی حکمرانوں کو احتجاجی خطوط ارسال کرنے کا فیصلہ

مقدس مقامات کی مسماری، جماعت اہلسنت پاکستان کا سعودی حکمرانوں کو احتجاجی خطوط ارسال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آثار رسول کو مٹانے پر امت مسلمہ خون کے آنسو رو رہی ہے، آثار رسول اسلامیان عالم کی عقیدتوں کے مراکز ہیں، آثار رسول سے عقیدت و محبت کو بدعت قرار دینا جہالت و گمراہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں گورنر مکہ کے حکم پر بنو سعد کے علاقہ میں شجر رسول کو ختم کرنا بہت بڑا سانحہ ہے۔ اہل حق سانحہ بنو سعد پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ سعودی حکومت فرقہ وارانہ تعصب میں اندھی ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ انوار العلوم میں جماعت اہلسنت کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ مسلم حکمران سعودی حکومت کو آثار رسول کی مسماری سے روکیں اور پاکستانی حکومت شجر رسول کو ختم کرنے پر سعودی حکومت سے احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب مقامات سے محبت کرنا عشق رسول کی علامت ہے، جماعت اہلسنت سانحہ بنو سعد کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اور سعودی بادشاہ کو احتجاجی خط ارسال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 706153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش