0
Monday 19 Feb 2018 23:55

سینیٹ الیکشن کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور گھوڑے خریدے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

سینیٹ الیکشن کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور گھوڑے خریدے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور گھوڑے خریدے جا رہے ہیں، سینیٹ انتخابات کا یہ منظر پاکستان کیلئے باعث عار ہے، منڈی میں ووٹ بیچنے والے لوگ ہمارے لئے کیسے قانون سازی کریں گے، اس کا نوٹس لینا چاہئے اور سینیٹ الیکشن بروقت اور شفاف ہونے چاہئے، ان خیالات کا ظہار انہوں نے جامعہ محمودیہ لیاری کراچی میں درس قرآن اور علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی جماعت جلسوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی، مگر میڈیا نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جے یو آئی کا پیغام عوام تک نہ پہنچے، کیونکہ ہمارے پاس میڈیا کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے، لیکن جب اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈالے گا، تو اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا کچھ نہیں کر سکے گا، 22 مارچ کو ایک بار پھر کراچی میں اسلام زندہ باد کانفرنس میں جے یو آئی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1973ء کے آئین میں اسلام کو مملکتی نظام قرار دیا گیا کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، مگر اس کے باوجود اسلامی نظریاتی کونسل کی کسی ایک سفارش پر قانون سازی نہیں کی گئی، ایسا کرکے حکمرانوں نے آئین کی نفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ مولوی اسلام کو سیاست کیلئے استعمال کرتا ہے، سیاست کس زبان کا لفظ ہے، شاید یہ لوگ یہ بھی نہیں جانتے، ہمیں سیاست کا مقصد قرآن و حدیث سے ملا ہے، اگر سیاست کا مقصد جھوٹ، کرپشن کا ہے، تو اس کا ہمیں نہیں پتہ، لیکن اگر سیاست قوم کی خوشحالی ہے، تو پھر یہ ہمارا کام ہے، جے یو آئی کسی مسلک کی نمائندگی نہیں کرتی ہے، ہم ملک کی سطح پر پوری قوم کی آواز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 706177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش