QR CodeQR Code

بیوروکریسی شائد کشمیر کونسل ختم نہ کرنے دے، سردار سکندر

20 Feb 2018 09:59

خالد محمود خالق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ تارکین وطن سمال انڈسٹری سمیت ہائیڈل پراجیکٹس و دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں، حکومت آزاد کشمیر تحفظ فراہم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کا خاتمہ احسن اقدام ہو گا لیکن شائد پاکستان کی بیورو کریسی ایسا نہ کرنے دے۔ تارکین وطن سمال انڈسٹری سمیت ہائیڈل پراجیکٹس و دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں، حکومت آزاد کشمیر تحفظ فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آزاد کشمیر کے سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ امور سمیت آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اوورسیز کشمیریوں کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 706197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706197/بیوروکریسی-شائد-کشمیر-کونسل-ختم-نہ-کرنے-دے-سردار-سکندر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org