QR CodeQR Code

بہ وقت شام نے تلخ حقیقت کو عوام تک پہنچایا ہے، قاسم سلیمانی

خبرگزاری Tasnim News Agency , 20 Feb 2018 10:52

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے فلم ڈائریکٹر حاتمی کیا کو ''بہ وقت شام نامی'' فلم بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے ایرانی فنکار حاتمی کیا کو بہ وقت شام نامی فلم بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا ہے کہ میں حاتمی کیا کا بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ بہ وقت شام نامی فلم بنا کر ایک تلخ حقیقت کو عام شہریوں پر واضح کردیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انہوں نے ایک بہت بڑی خدمت کی ہے اور انہوں نے اس فلم کے ذریعے مظلومین اور غریبوں کا دفاع کیا ہے، شہریوں کو چاہئے کہ ایک بار ضرور اس فلم کو دیکھیں۔ جنرل سلیمانی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عالم اسلام خاص کر تشیع اور انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا تھا، انہوں نے اس فلم کے ذریعے اس حقیقت کو لوگوں تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے یہ دیکھنے کے لائق ترین دستاویزی فلموں میں سے ایک ہے جو 100 فیصد حقائق پر مبنی ہے۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ میں نے عراق اور شام میں نہتے عوام پر قریب سے ظلم و تشدد ہوتے دیکھا ہے، اس فلم کو دیکھتے ہی میں بے اختیار رو پڑا۔ حاتمی کیا نے ان تمام حقائق کو فلم کی شکل میں پیش کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔

فلم بہ وقت شام کا ٹریلر


خبر کا کوڈ: 706198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706198/بہ-وقت-شام-نے-تلخ-حقیقت-کو-عوام-تک-پہنچایا-ہے-قاسم-سلیمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org