QR CodeQR Code

عاصمہ رانی قتل، ملزم مجاہد آفریدی انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

20 Feb 2018 15:36

ملزم مجاہد کی تصویر گرفتاری کی غرض سے شناخت کیلئے جاری کی گئی ہے اور اسے انٹرپول کی ویب سائٹ پر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انٹرپول نے ملزم کی تصویر بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے جس کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے انٹرپول سے رابط کیا تھا۔ ملزم مجاہد کی تصویر گرفتاری کی غرض سے شناخت کیلئے جاری کی گئی ہے اور اسے انٹرپول کی ویب سائٹ پر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ ملزم مجاہد میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنے کے فوری بعد اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی انٹرپول سے مدد طلب کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 706296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706296/عاصمہ-رانی-قتل-ملزم-مجاہد-آفریدی-انٹرپول-کی-انتہائی-مطلوب-افراد-فہرست-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org