0
Tuesday 20 Feb 2018 15:55

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات شروع

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا نوید حیدر کریں گے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں لیگل کنسلٹنٹ، قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران شامل ہیں جبکہ صوبائی حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر خیبر پختونخوا کے 2 ہیلی کاپٹروں پر 74 گھنٹے غیر قانونی طور پر سفر کرنے کے الزامات ہیں، جس پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو نوٹس لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے سفر کے بدلے صرف 21 لاکھ روپے ادا کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پر بنی گالا سے کوہاٹ، پشاور، مردان، بٹگرام، دیر اور کمراٹ جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر بنی گالا سے پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، سوات اور نوشہرہ تک کا سفر کرنے کے الزامات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 706303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش