0
Tuesday 20 Feb 2018 19:52

نکاح سنت نبوی ہے، مفتی عبدالقوی کا عمران خان کی شادی کا ولیمہ کرنیکا اعلان

نکاح سنت نبوی ہے، مفتی عبدالقوی کا عمران خان کی شادی کا ولیمہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ مفتی محمد عبدالقوی نے عمران خان کی شادی کا ولیمہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، دارالعلوم عبیدیہ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نکاح اور شادی شرافت کی دلیل ہے اور عمران خان نے نبی رحمت کی سنت پر عمل کیا ہے۔ ملتان کی سوغات سوہن حلوے سے ان کا منہ میٹھا کروں گا، سیاسی مخالفین اس پر منفی انداز اختیار نہ کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے سیاسی قائد عمران خان نے اپنے نکاح کے حوالے سے جو تصاویر میڈیا پر جاری کی ہیں انہوں نے میری اس بات کی تصدیق کر دی ہے جو آج سے دو ماہ قبل میں نے اپنے مرکز دارالعلوم میں بیٹھ کر کہی تھی، محترم، محترمہ اور نکاح خواں کی خاموشی نکاح کی دلیل ہے، مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اس نکاح کے اظہار اور اعلان پر میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے اس نکاح کے حوالے سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیراہتمام 22 فروری کو لاہور میں عمران خان کی صدارت میں مشائخ کنونشن منعقد ہو رہا ہے، جس میں شرکت کر کے ملتان کی سوغات سوہن حلوے سے اپنے قائد عمران خان کا منہ میٹھا کروں گا، مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ جب عمران خان اپنے نکاح کی بابت خود اظہار کریں گے تو میں دعوت ولیمہ کروں گا، اس لئے 26 فروری کو دوپہر 12 بجے دارالعلوم عبیدیہ ملتان میں میڈیا کے اعزاز میں دعوت ولیمہ ہوگی، جس میں ان کی بریانی اور قورمہ سے تواضع کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 706344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش