QR CodeQR Code

شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف ججوں کو فیصلے ڈکٹیٹ کراتے رہے، بلاول بھٹو زرداری

21 Feb 2018 00:55

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا اور شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دیکر ججوں پر دباؤ ڈالتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف برادران جھوٹ اور منافقت کے کھیل کے ماہر ہیں۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف ججوں کو فیصلے ڈکٹیٹ کراتے رہے اور شریف برادران ایک بار پھر عدلیہ کو فیصلے ڈکٹیٹ کرانا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے اور ہم شریف برادران کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا اور شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دیکر ججوں پر دباؤ ڈالتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اس طرح کے حملے یا بلیک میل کرنے کے اقدامات برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 706389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706389/شریف-برادران-بینظیر-بھٹو-اور-آصف-علی-زرداری-کے-خلاف-ججوں-کو-فیصلے-ڈکٹیٹ-کراتے-رہے-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org