0
Wednesday 21 Feb 2018 08:48

انصاف کا دہرا معیار ختم ہونا چاہئے، مشتاق منہاس

انصاف کا دہرا معیار ختم ہونا چاہئے، مشتاق منہاس
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نواز شریف اور نظریہ پاکستان کے ساتھ ہیں، انصاف کا دہرا معیار ختم ہونا چاہئے، پوری قوم نواز شریف کے ساتھ تھی، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ شانی خان اور راجہ حسن کی زیر قیادت مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کے وزیراعظم نواز شریف کی خدمت کی سیاست نے اسلام، پاکستان اور ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے، انصاف کے لئے ترازو ایک ہی ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 706405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش