0
Wednesday 21 Feb 2018 10:44

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لاہور میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے 3 دہشت گردوں شعیب الرحمان، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرکے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مغل پورہ سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 706420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش