QR CodeQR Code

مہدی شاہ نے فرقہ واریت کے نام پر بے گناہوں کا قتل عام کروایا اور عوام کو لاشوں کے تخفے دئیے، مسلم لیگ نون جی بی

21 Feb 2018 12:35

مقامی اخبارات کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون جی بی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حفیظ الرحمٰن کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں کرکے خطے کے دشمن بن کر تعمیر و ترقی کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے کرپشن کے ذریعے غریب عوام کا خون چوس لیا ہے۔ اب پہلی بار جی بی میں تعمیر و ترقی شروع ہوئی ہے تو کرپٹ، ڈاکو اور نیشنل بینک لوٹنے والوں کو تکلیف شروع ہوگئی ہے۔ یہی لوگ حفیظ الرحمٰن کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں کرکے خطے کے دشمن بن کر تعمیر و ترقی کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ جاوید حسین اپنی زبان کو لگام دیں۔ ہمیں زبان کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، ورنہ ہم اپنی زبان کھول دیں گے تو بے ضمیر لوگوں کو گلگت بلتستان میں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ رابطہ کمیٹی کشروٹ کے سینئر رہنماؤں حافظ شیر زمان، مولانا فرمان اللہ، مولانا عطاءالحق، قاری مسعود، قاری منصور خان و دیگر نے مقامی اخبارات کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مہدی شاہ اور اس کے ٹولے نے صرف کرپشن کے ذریعے جائیدادیں بنانے کے لئے فرقہ واریت کے نام پر بے گناہ، انسانوں کا قتل عام کروا کے عوام کو لاشوں کے تحفوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔ مگر جب سے خطے میں مسلم لیگ نون کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن اور اس کی ٹیم نے خطے میں پائیدار امن قائم کر کے کھربوں کے ترقیاتی کام شروع کر دئیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 706466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706466/مہدی-شاہ-نے-فرقہ-واریت-کے-نام-پر-بے-گناہوں-کا-قتل-عام-کروایا-اور-عوام-کو-لاشوں-تخفے-دئیے-مسلم-لیگ-نون-جی-بی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org