QR CodeQR Code

کیچ اور لسبیلہ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

21 Feb 2018 15:00

متوفی کے رشتہ دار کیمطابق غلام یاسین کل تین بجے گھر سے نکلا تھا اور آج صبح اسکی تشدد شدہ لاش مینگل آباد کے علاقے کی جھاڑیوں سے ملی۔ پولیس کیمطابق نامعلوم ملزمان نے اسے رات یا علی الصباح قتل کرکے لاش مینگل آباد کی جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔ لسبیلہ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ کیچ اور لسبیلہ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ لیویز فورس کے مطابق کیچ کے علاقے لیویز تھانہ دشت کی حدود میں پنودی کے نام سے لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے تشدد کرکے اور گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت کیچ کے علاقے دشت کھڈان کے رہائشی 38 سالہ یونس ولد امام بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کو 14 جنوری کو نامعلوم افراد نے دشت کے علاقے سائیجی سے اغواء کیا تھا۔ ادھر لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے مینگل آباد کی جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لسبیلہ پولیس نے جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا۔ متوفی کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں لاش کی شناخت 55 سالہ غلام یاسین ولد اوبایہ قوم چھٹہ سال کے نام سے ہوئی۔ متوفی کے کزن نور احمد کے مطابق غلام یاسین کل تین بجے گھر سے نکلا تھا اور آج صبح اس کی تشدد شدہ لاش مینگل آباد کے علاقے کی جھاڑیوں سے ملی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اسے رات یا علی الصباح قتل کرکے لاش مینگل آباد کی جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔ لسبیلہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 706523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706523/کیچ-اور-لسبیلہ-سے-دو-افراد-کی-تشدد-زدہ-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org