0
Wednesday 21 Feb 2018 16:18

کارکنان انتخابات کی تیاریاں کریں، عوامی خدمت کے جذبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، غنویٰ بھٹو

کارکنان انتخابات کی تیاریاں کریں، عوامی خدمت کے جذبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکشن ہوگیا ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے لیکن ہم پھر بھی پی پی شہید بھٹو کے فکر و فلسفے کو عام کرنے کیلئے لوگوں کے پاس جائین گے اور شہید بھٹو خاندان کا مشن گھر گھر پہنچائیں گے، کارکنان انتخابات کی تیاریاں کریں، انشا اللہ پی پی شہید بھٹو عوامی خدمت کے جذبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں راؤ انوار جیسے پولیس افسر بھرتی نہیں ہوتے بلکہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے بنائے جاتے ہیں، سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کیساتھ جو زیادتیاں ہو رہی ہیں ان کی مثال دنیا میں نہیں مل سکتی، سندھ کے آبادگاروں کے حقوق کیلئے بہت جلد سندھ میں احتجاجی دھرنا دیا دیا جائیگا تاکہ انہیں انصاف دلایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتوں میں مظلوم لوگوں کو انصاف ملتا تو کوئی مظلوم اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلتا، عدلیہ آبادگاروں سمیت دیگر بنیادی مسائل پر از خود نوٹس لے اور پاکستان کے مظلوم اور دکھی لوگوں کو فوری انصاف دلانے کیلئے کوشش کرے، بھٹو خاندان کے شہیدوں کا خون رائیگاں جانے نہیں دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 706539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب