QR CodeQR Code

ضلع کونسل مردان میں حزب اقتدار و اپوزیشن ارکان باہم دست و گریباں

21 Feb 2018 22:16

جے یو آئی (ف) اقتدار سے علیحدگی کیبعد اپوزیش بنچوں کا مطالبہ کررہی تھی جو اسے نہیں دیئے گئے، اجلاس کیبعد پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) ارکان نے ضلع ناظم کی عدم موجودگی میں انکے دفتر پر دھاوا بول دیا اور مولانا امانت شاہ کو ناظم کی کرسی پر بٹھاتے ہوئے دفتر میں آویزاں اے این پی قائدین کی تصاویر اتار دیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کونسل مردان میں حزب اقتدار و حزب اختلاف کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، جس کی ایک جھلک آج کے اجلاس مین بھی دیکھنے کو ملی۔ جہاں بات دوران اجلاس نعرے بازی سے شروع ہوکر ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اختلافات کا آغاز اسمبلی اجلاس کے دوران ضلع ناظم کی تقریر کے دوران جمیعت علماء اسلام (ف) کے ارکان کی جانب سے نعرے بازی و شور شرابے کی وجہ سے ہوا جس پر کنونئیر اسد کشمیری نے اجلاس ملتوی کردیا۔ جے یو آئی (ف) اقتدار سے علیحدگی کے بعد اپوزیش بنچوں کا مطالبہ کر رہی تھی جو اسے نہیں دیئے گئے۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) ارکان نے ضلع ناظم کی عدم موجودگی میں ان کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور مولانا امانت شاہ کو ناظم کی کرسی پر بٹھاتے ہوئے دفتر میں آویزاں اے این پی قائدین کی تصاویر اتار دیں۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نائب ضلع ناظم اسد کشمیری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور تصاویر اتارنے کے معاملہ پر فریقین باہم دست و گریباں ہوگئے۔ بعدازاں اپوزیشن ارکان مقدمہ درج کرنے ضلعی پولیس افسر کے دفتر پہنچ گئے جبکہ اے این پی اور پی پی پی نے معاملے پر اجلاس طلب کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 706631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706631/ضلع-کونسل-مردان-میں-حزب-اقتدار-اپوزیشن-ارکان-باہم-دست-گریباں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org