QR CodeQR Code

کراچی، نقب زنی کی وارداتوں میں بچوں کا گینگ ملوث نکلا

21 Feb 2018 23:31

پارک ٹاور کلفٹن میں دکان پر نقب زنی کی واردات بچوں نے کی، جبکہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچوں نے دکان کے تالے کاٹے اور دکان کا صفایا کر دیا، فوٹیج میں واردات میں ملوث بچوں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم پولیس کم عمر بچوں کے اس گینگ کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لوٹ مار بچوں کا کھیل بن گیا، جرم کی دنیا میں بچوں نے بھی قدم رکھ دیئے ہیں، پارک ٹاور کلفٹن میں دکان میں چوری کی واردات میں بچے ملوث نکلے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کم عمر بچوں کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، تجارتی مراکز میں نقب زنی کی وارداتوں میں کم عمر بچے ملوث ہیں، پارک ٹاور کلفٹن میں دکان پر نقب زنی کی واردات بچوں نے کی، جبکہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچوں نے دکان کے تالے کاٹے اور دکان کا صفایا کر دیا، فوٹیج میں واردات میں ملوث بچوں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم پولیس کم عمر بچوں کے اس گینگ کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 706659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706659/کراچی-نقب-زنی-کی-وارداتوں-میں-بچوں-کا-گینگ-ملوث-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org