QR CodeQR Code

ضلع ناظم مردان کے دفتر پر حملے کے جواب میں تحصیل ناظم کے دفتر پر بھی حملہ

22 Feb 2018 12:17

تحصیل ناظم اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دفتر پر حملہ اُن پر حملہ ہے، لہٰذا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ٹی ایم اے ملازمین شہر کی صفائی اور دیگر کاموں سے بائیکاٹ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحصیل ناظم مردان حاجی ایوب خان کے دفتر پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے حملے کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین نے ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ تحصیل ناظم ایوب خان، نائب ناظم مشتاق سیماب، تحصیل کونسلرز اور اہلکاروں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دفتر پر حملہ اُن پر حملہ ہے، لہٰذا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ٹی ایم اے ملازمین شہر کی صفائی اور دیگر کاموں سے بائیکاٹ کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلعی کونسل میں اپوزیشن پارٹیوں جمعیت علماء اسلام (ف) اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلع ناظم کے ساتھ اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے ضلع ناظم کے دفتر پر حملہ کردیا تھا اور سامان کو نقصان پہنچایا تھا۔ بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی اور ضلعی حکومت کے اراکین نے اپوزیشن پارٹیوں کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور اس دوران انہوں نے تحصیل ناظم کے دفتر پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ کی۔


خبر کا کوڈ: 706715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706715/ضلع-ناظم-مردان-کے-دفتر-پر-حملے-جواب-میں-تحصیل-بھی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org