0
Thursday 22 Feb 2018 12:26

عوام نے نواز شریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، پرویز رشید

عوام نے نواز شریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجینئرڈ الیکشن اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی عوام کو ہرگزقبول نہیں، فیصلوں کے تحت پاکستان میں انجینئرڈ جمہوریت لانے کی سازش کی جا رہی ہے، عوام نے نواز شریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا، جسے نواز شریف اس قابل سمجھیں گے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ انجینئرڈ الیکشن اور کنٹرولڈ ڈیمو کریسی عوام کو ہرگز قبول نہیں، پاکستان کے عوام نے بار بار نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا، پاکستانی عوام جمہوریت کی حفاظت نواز شریف کی قیادت میں کررہے ہیں، وہ آئندہ انتخابات میں عوام شیر پر مہر لگا کر جواب دیں۔ سابق وزیر نے کہا فیصلوں پر عمل کیا جاتا ہے، تسلیم کرنا نہ کرنا عوام کی صوابدید ہے، عوام نے نواز شریف کیخلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نواز شریف اس قابل سمجھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 706718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش