0
Thursday 22 Feb 2018 13:55

سکولوں اور ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلٰی جی بی

سکولوں اور ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلٰی جی بی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے تحصیل آفس گلگت، گرلز ہائی سکول نمبر1، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت اور سٹی تھانہ گلگت میں صفائی کے ناقص نظام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی جی بی نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے خومر بوائز مڈل سکول کے دورے کے موقع پر مفت کتابوں کی فراہمی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فوری تمام سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی جی بی نے سٹی تھانہ گلگت، تحصیل آفس گلگت، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت، فیملی ونگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت، گرلز ہائی سکول نمبر1، خومر بوائز مڈل سکول، شہید سیف الرحمٰن ہسپتال اور گلگت میں پارکنگ کیلئے مختص ایریاز کا دورہ کیا۔ اس موقع انہوں نے تحصیل آفس گلگت میں صفائی کے ناقص نظام کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔ اپنے دورے کے موقع پر حافظ حفیظ الرحمٰن نے فیملی ونگ میں الٹراساونڈ کی سہولت نہ ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو فوری طور پر مریضوں کیلئے الٹراسائونڈ کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 706730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش