0
Thursday 22 Feb 2018 17:49

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں دودھ 85 روپے کلو فروخت کرنیکا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں دودھ 85 روپے کلو فروخت کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں دودھ 85 روپے فی کلو قیمت پر فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں دودھ کی قیمت کے حوالے سے ملک ریٹیلر ایسوسی ایشن اور دیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ شہر میں دودھ کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن دودھ مہنگا بیچا جا رہا ہے۔ دودھ ریٹیلر ایسوسی ایشن نے کہا کہ 85 روپے فی کلو قیمت پر دودھ فروخت نہیں کر سکتے، اس قیمت پر نقصان کا سامنا ہے، جبکہ کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں۔ عدالت نے قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر دلائل طلب کئے، تو وکلا نے بتایا کہ قیمت کے تعین سے متعلق صوبائی اور وفاقی قوانین موجود ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے دودھ 85 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر فیصلہ نہ ہو، دودھ 85 روپے فی کلو قیمت پر فروخت کیا جائے۔ مہنگی قیمت پر دودھ بیچنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے شہری نے کہا کہ کراچی میں زائد قیمت پر دودھ فروخت ہو رہا ہے۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو مقررہ قیمت پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 706780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش