QR CodeQR Code

امامیہ چیف اسکاؤٹس کا شجر کاری مہم شروع کرنے کا اعلان

22 Feb 2018 18:45

امامیہ چیف سکاؤٹ کا کہنا تھا کہ اسکاؤٹ بنیادی طور پر بلند فکر اور سماجی طور پر ذمہ دار ہوتا ہے، اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ امامیہ اسکاؤٹس سماجی، اخلاقی اور مذہبی اعتبار سے بااصول انسان ہوتا ہے، ہمیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے تاکہ وطن عزیز اور تکمیل پاکستان کیلئے کردار ادا کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ چیف اسکاؤٹ زاہد مہدی نے عالمی یوم اسکاؤٹنگ کے موقع پر اسکاؤٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم اسکاؤٹس ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ طالبعلموں میں سماجی سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے جذبہ کو فروغ دیا جائے، تعلیمی زندگی میں اسکاؤٹنگ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، اس لئے ہر طالبعلم کو دکھی انسانیت اور اسلامی معاشرہ کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ کی تحریک سے استفادہ کرکے نوجوانوں کو معاشرے کیلئے کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹ بنیادی طور پر بلند فکر اور سماجی طور پر ذمہ دار ہوتا ہے، اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ امامیہ اسکاؤٹس سماجی، اخلاقی اور مذہبی اعتبار سے بااصول انسان ہوتا ہے، ہمیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے تاکہ وطن عزیز اور تکمیل پاکستان کیلئے کردار ادا کر سکیں۔ اسکاؤٹنگ نوجوانوں کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو ابھارنے کیساتھ ساتھ کردار سازی کا بہترین ذریعہ ہے۔ زاہد مہدی نے اس موقع پر ہفتہ شجر کاری کے سلسلے میں شجر کاری مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 706784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706784/امامیہ-چیف-اسکاؤٹس-کا-شجر-کاری-مہم-شروع-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org