0
Thursday 22 Feb 2018 18:52

عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہوگا، شوکت بسرا

عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہوگا، شوکت بسرا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، ملکی وسائل لوٹنے والے نااہل حکمرانوں کا خاتمہ قریب تر ہے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، مگر حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کوٹ ادو کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں، مگر پاکستان پیپلزپارٹی ہر فورم پر ان اداروں کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کرے گی، پارلیمان کی توقیر کو خطرے میں ڈالنے والی نااہل لیگ اب قومی اداروں کو کوڑیوں کے مول بیچنے اور خریدنے کی سازشوں میں مصروف ہے، نواز شریف اور ان کا حواری وزیراعظم ایک ہاتھ سے قومی ادارے بیچ اور دوسرے ہاتھ سے خرید رہے ہیں، مگر ہم ان کو ایسا ہرگز نہیں کرنے دیں گے، ہر فورم پر احتجاج کے ذریعے ان اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 706788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش