0
Thursday 22 Feb 2018 19:39

ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے، ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی

ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے، ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں متعین ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے جماعت اسلامی سندھ کے ہیڈ کوارٹر قباء آڈیٹوریم کراچی میں صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے جامع مسجد قباء اور قباء کمپلیکس کا دورہ کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ایرانی قونصل جنرل کا استقبال کیا اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کے جرائتمندانہ مؤقف کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، عالمی حالات کے پیش اتحاد امت آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان و ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہونا چاہئے، فوری طور پر پاکستان و ایران میں بنکاری تعلقات قائم کرنے و فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے اہل پاکستان کیلئے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے، ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے، دونوں پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہیں، دونوں ایک دوسرے کے خیر خواہ اور مفادات کے محافظ ہیں۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، عبدالغفار عمر، مظفر احمد ہاشمی اور لئیق احمد خان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 706796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش