QR CodeQR Code

سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا

22 Feb 2018 20:24

کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی ہے مگر وہ کبھی بھی ان سے ڈرے نہیں، پاکستانی عدلیہ کی صورتحال اب بتدریج بہتر ہوگئی ہے، میں تین سال تک عدالت میں پیش ہوتا رہا مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ 2018ء کے جنرل الیکشنز سے پہلے ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی ہے مگر وہ کبھی بھی ان سے ڈرے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 2018ء کے جنرل الیکشنز سے پہلے واپس آجاؤں گا، اپنے عوام کی نیک نیتی سے خدمت کروں گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عدلیہ کی صورتحال اب بتدریج بہتر ہوگئی ہے، میں تین سال تک عدالت میں پیش ہوتا رہا مگر مجھے انصاف نہیں ملا، اب دوبارہ مقدمات کا سامنا کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 706803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706803/سابق-صدر-پرویز-مشرف-نے-پاکستان-واپس-آنے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org