QR CodeQR Code

پشاور، مادری زبان کے عالمی دن پر قومی وطن پارٹی کی واک

22 Feb 2018 21:24

مقررین نے کہاکہ پشتو زبان ایک قدیم زبان ہے اور اس کی ترقی اور تعلیمی نظام پشتو زبان میں رائج ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا،قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر کی زیر قیادت واک میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات طارق احمد خان، سیکرٹری کلچرونگ ڈاکٹر عالم یوسفزئی، ضلعی، خواتین، یوتھ اور سٹوڈنٹس ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر تعلیم مادری زبانوں میں رائج کرنے کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ پشتو زبان ایک قدیم زبان ہے اور اس کی ترقی اور تعلیمی نظام پشتو زبان میں رائج ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 706822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706822/پشاور-مادری-زبان-کے-عالمی-دن-پر-قومی-وطن-پارٹی-کی-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org